کیا آپ جانتے ہیں میں کون ہوں؟
میں وہ ہوں جس کے بغیر زندگی ممکن نہیں۔لفظ زندگی جتنا وسیع ہے میں بھی اتنی ہی وسیع ہوں۔انسانوں کو کیا بلکہ سارے جانداروں کے زندہ رہنے کی ایک امید!
میں جتنی ہمدرد ہوں اتنی ہی نٹ کھٹ بھی ہوں!میری خاصیت مسلسل جدوجہد ہے۔راستے میں کوئی بھی رکاوٹ آئے،پہاڑ آئے یا چٹان ، میں کبھی نہیں گھبراتی ہوں اپنا راستہ خود بناتی ہوں۔
اپنا ہو یا پرایا، نباتات ہو ںیا حیوانات، دن ہو یا رات ، جہاں سے بھی گزرتی ہوں، سب کو سیراب کرتی ہوں۔
ہاں، اس انسان کو بھی جو مجھے تکلیف پہنچاتا ہے، کچرا کرکٹ میرے دامن میں ڈالتا ہے۔میرے شفاف پانی کو آلودہ کردیتا ہے۔
مسلسل آگے بڑھنا اور دوسروں کو سیراب کرنے سے میرا اندرون بھی پاک ہوتا ہے۔
پیارے بچو! مجھے تم سے امید ہے کہ تم مجھ سے فائدہ اٹھاؤگے، مجھے پاک رکھوگے۔کامیابی کی طرف اللہ کی رضا کے حصول کے لیےآگے بڑھتے چلے جاؤگے لوگوں کے لیے نافع بنوگے۔
رکو نہیں تھمو نہیں ،کہ معرکے ہیں تیز تر

Comments From Facebook
Nadi