۲۰۲۲ ستمبر
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترمہ ایڈیٹر صاحبہ اور ٹیم ہادیہ!
میں نے هادیہ ای میگزین کے قرأت مقابلہ میں تلنگانہ اسٹیٹ ،حیدرآباد ڈسٹرکٹ سے Participate
کیاتھا۔ هادیہ میگزین کے بارے میں میں نےسنا تھا۔ هادیہ میگزین سے استقادہ کرنے کا بھی موقع مل گیا ۔هادیہ میگزین کے بارے میں میں جتنا لکھوں، کم محسوس ہوگا۔یہ واحد رسالہ ہے جوخاص طور پر خواتین اوربچیوں کے لیے بیسٹ ،مفید اور کار آمدثابت ہو رہا ہے۔
میں دل سے هادیہ کے تمام ٹیم کا شکر ادا کرتی ہُوں۔بغیر اخراجات کے بھی ہم اس میگزین سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ آج کل تو انٹرنیٹ کی بہت زیادہ سہولت ہو گئی ہے۔ابھی تو میری عمر 13 سال ہے ،اگر میں اس کو ابھی سے لگن اور جستجو سے پڑھوں تو میرےلیے بہت بہتر اور مفید ثابت ہوگا،اور حالات سے بھی واقف ہو جاؤں گی۔میںنے اپنی جماعت کی Students کو بھی هادیہ میگزین کے بارے میں بتایا اور وہ بھی اس سے واقف ہو رہی ہیں،استفادہ بھی کر رہی ہیں۔
Actually تو اس Age میں یعنی Teenage میں تو بچوں کو Instagram, Snapchat سے لگاؤ رہتا ہے،مگر یہ سب وقت کو ضائع کرتے ہیں۔اگر ہم یہی ٹائم هادیہ میگزین کو دیںتو ہم کو بہت کچھ سیکھنے کو ملےگا ۔اس میگزین میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی خبروں پر بھی نظر رہتی ہے ۔
وعلیکم السلام
عزیزہ! آپ نے ھادیہ کے مقصد کو اسے پڑھ کر جانا ہے یہ بات ھادیہ ٹیم کے لیے باعث اطمینان ہے ۔
آپ درست پہنچی ہیں کہ ھادیہ ای میگزین کے ذریعہ نوجوان نسل کے لیے ایک مثبت متبادل بن سکے یہی ھادیہ کا مقصد ہے ۔
آپ جیسے قدرداں قاری اللہ رب العالمین کی عطا ہیں ۔
ھماری ٹیم آپ کی ممنون احسان ہے ۔
تشکر بسیار

ایڈیٹر ھادیہ ای- میگزین

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

۲۰۲۲ ستمبر