۲۰۲۲ ستمبر
عزیز ناظرین و قارئین!
السلام علیکم
آج میں آپ کے سامنے ایک ایسی عظیم شخصیت کا تعارف پیش کررہی ہوں، جنہوں نے خواتین کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے کےلیے ایک باوقار و کامیاب کوشش کی ہے۔
جی ہاں ! میری مراد محترمہ فاخرہ عتیق صاحبہ ہیں۔ فاخرہ صاحبہ سماجی میدان میں ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو کے شہروانم باڑی کی سرگرم خاتون ہیں۔ خاص طور پر خواتین کے مسائل کے بارے میں بہت فکر مند اور انہیں حل کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہیں۔ اسی جذبے سے انھوں نے فیملی کونسلنگ کا کام شروع کیا۔ وہ جماعت اسلامی ہند کی اعلیٰ اختیاراتی باڈی مجلس نمائندگان کی رکن اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی بھی رکن ہیں۔ ان کے شوہر برادر عتیق احمد صاحب بھی جماعت اسلامی ہند کے رکن ہیں اور سماجی خدمات کی انجام دہی میں پیش پیش رہتے ہیں۔فاخرہ صاحبہ نے خواتین کی معاشی پریشانیوں کو حل کرنے کےلیے ایک بزنس پروجیکٹ ترتیب دیا ہے، جسے وہ کام یابی کے ساتھ چلا رہی ہیں۔
اسی بزنس کے تعلق سے معلومات حاصل کرنے کے لیے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں:

ویڈیو :

آڈیو:

audio link

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

۲۰۲۲ ستمبر