۲۰۲۲ ستمبر
مشہور عالم دین، مفکر، دانشور ،داعی ، محقق اور مربی مولانا سید جلال الدین عمر ی رحمۃ اللہ علیہ اس دار فانی سے کوچ کر گئے اور ہزاروں، لاکھوں دلوں کو سوگوار چھوڑ گئے ۔
انہوں نے 26 اگست2022 ءکی شب داعیٔ اجل کو لبیک کہا اور 27اگست 2022 ءکو نم آنکھوں سے لوگوں نے انہیں الوداع کیا ۔
یوں تو مولانا کی ذات گرامی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ہزاروں دلوں کو متأثر کرنے والے تقریباً پچاس کتابوں کے مصنف اور برصغیر کے ممتاز علمائے دین میں سےوہ ایک ہیں۔ انہوں نے اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں ایک سنگ میل کا کام کیا۔ خاص طور پر اسلام کے بنیادی عقائد پر عقیدۂ توحید اور رسالت؛ خدا کے وجود، رسول کی ضرورت پر موجود ہیں۔
ان کی مشہور کتاب انسان اور اس کے مسائل پر ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ انسان اپنی زندگی میں جن مسائل سے دوچار رہتا ہے، ان میں عقائد، اخلاقیات اور قانون کے مسائل بنیادی اہمیت رکھتے ہیں ۔اسلام ان تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔
اسی طرح مولانا کے معیشت کے موضوع پر خصوصاً خواتین کے موضوع پر متعدد کتابیں لکھی ہیں، جن میں کل نو کتابیں موجود ہیں اور بہت مشہور ہیں۔ ان کی مشہور کتاب :عورت اسلامی معاشرے میں، مسلمان عورتوں کے حقوق اور ان پر اعتراضات کا جائزہ ،مسلمان خواتین کی ذمہ داریاں، اسلام کا عائلی نظام وغیرہ بہت مشہور ہیں ۔ان کتابوں میں مسلم خواتین کے حقوق کو لے کر اعتراضات کا مدلل جواب موجود ہے ۔یہ مولانا کاخواتین کے لیے بہت اہم اور نایاب تحفہ ہے کہ وہ خود بھی اپنا دفاع کر سکتی ہیں اور اپنے حقوق اور اعتراضات کو سمجھ کر لوگوں کو بتا سکتی ہیں۔ خصوصا ًآج کے دور میں جب کہ مسلم خواتین پر نشانہ تیز سے تیز تر ہوتا چلا جا رہا ہے۔ ان کی تمام تر کاوشوں اور جدوجہد پر بہت کچھ لکھا جائے گا اور دنیا انہیں یاد کرے گی ۔
بقول علامہ اقبال :
ہزاروں سال نرگس اپنی بےنوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
مولانا کی زندگی پر بہت کچھ لکھا جائے گا اور بہت کچھ کہا جائے گا، لیکن ان کی زندگی کےکچھ گھریلو پہلوؤں پر گفتگو کرنے کے لیے لیےہم ان کے اہل خانہ کے درمیان موجود ہیں، ان کے پسماندگان میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے ،دو بہوئیں، نواسے، نواسیاں موجود ہیں۔
ہم ان سے مولانا کی زندگی کے کچھ گھریلو پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے ان کےانداز تربیت پر ،رہن سہن پر،انکی سادگی اور قناعت پسندی پر بات چیت کریں گے۔

ویڈیو :

آڈیو:

audio link

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

۲۰۲۲ ستمبر