۲۰۲۲ ستمبر
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
الحمد للہ ھادیہ ای میگزین پڑھ کر بہت خوشی، حوصلہ، ہدایت اور زندگی کے ہر شعبےکی معلومات ہوئیں۔ یہ میگزین سماجی، سیاسی، ازدواجی، معاشی اور خواتین کی زندگی کے ہر الجھے مسئلے، ہر پہلو اور زخم خوردہ دل پر ایک بہترین اور کامیاب مرہم کا کام کرتی ہے۔
خواتین کے لیے یہ بہترین نسخہ ہے۔ اس کے ہر ایک مضمون کو پڑھ کر سبق ملتا ہے۔ خدا کرے یہ میگزین اپنی آب و تاب کے ساتھ عروج کی سیڑھیوں پر چڑھتا رہے اس میگزین میں جتنی اونچی اور باصلاحیت شخصیات ہیں جیسے ڈاکٹر فاطمہ تنویر،مبشرہ فردوس(ایڈیٹر) ،عطیہ صدیقہ صاحبہ( چیف ایڈیٹر) وغیرہ بورڈ کےسبھی ممبران؛ یہ میگزین انہی لوگوں کی کاوش و فکر کا نتیجہ ہے ۔
ڈاکٹر فاطمہ تنویر ایک عرصے سے تقریری اور تحریری خدمات انجام دے رہی ہیں۔ سب سے بڑی فخر اور خوشی کی بات ہے کہ ان کا ہر کام دین کے دائرے میں ہوتا ہے، اس طرح ان کی دنیا و آخرت دونوں سنورتی ہوئی نظر آتی ہے ۔
بہت بہت شکریہ میگزین مجھ تک پہونچانے کا، جزاک اللہ خیراً!
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
دلی مسرت ہے کہ آپ جیسی عظیم خواتین بھی ھادیہ کو نہ صرف انہماک سے پڑھ رہی ہیں بلکہ ہمت افزائی بھی کیا ۔
فاطمہ تنویر صاحبہ سے آپ کا تعارف حاصل ہوا۔الحمدللہ ھادیہ کو رائیٹر سنجیدہ ٹیم میسر ہے ۔آپ کی دعا ہی ہمارے لیے حوصلہ ہے ۔
اللہ کریم آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے آپ کا سایہ تادیر ہمارے ساتھ بنارہے ۔
جزاک اللہ خیرا کثیر

ایڈیٹر ھادیہ ای- میگزین

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

۲۰۲۲ ستمبر