۲۰۲۲ ستمبر
میرا نام ظہورا فردوس محمد ایاز پاریکھ ہے ۔اور میں ان شرکاء (Participants) میں سے ایک ہوں ،جنہوں نے تلنگانہ ریاست میںھادیہ ای میگزین کی جانب سے منعقد (Organise) کیے گۓ All India Qirat Competition میں حصہ لیا تھا۔ میں نے اس میگزین کوابھی ہی سبسکرائب (Subscribe) کیاہے، اور شروع شروع میں سب سے پہلے میری توجہ موضوعات (Topics) نے کھینچی ۔جس نے مجھے کافی Inspire کیا کہ کس طرح سے ان Topics کو ایک جامع طریقے سے Orgnise کیا گیا ہے ۔ جس کے اندر Over all چیزوں کو Cover کیا جاسکتا ہے ۔ جو Females کی Requirements پر ایسی بحث کرتا ہے، جو معلومات اور Inspiration دونوں کی طرف ہمیں Lead کرتی ہیں۔ھادیہ ای میگزین کی یہ بات مجھے کافی متاثر کر گیٔ۔
اس بعد یوں تو سارے Topics ہی جامع اور بہت متاثرکُن ہیں ، لیکن کچھ Topics ایسے ہیں جو بہت زیادہ متاثر کرتے ہیں۔ان میں سب سے پہلا Topic یہ ہے ’’قاری کی رائے‘‘، میں یہ کہنا چاہوں گی ان Readers کو جو منتخب آرا ءکو پڑھنا چاہتے ہیں، وہ پہلے’’ قاری کی راۓ‘‘ پڑھیں ۔جس میں وہ اپنی Inspiration چیزوں کی طرف توجہ مبذول کراتے ہیں۔ وہ را ئے دیتے ہیں ھادیہ ای میگزین کو اور ساتھ ہی اس رائےپر میگزین کا Opinion Share کیا جاتا ہے ۔
میں نے جب شروع شروع میں میگزین پڑھنا شروع کیا تو میں اتنا سب کچھ نہیں پڑھ پائی۔ تب میں نے قاری کی رائے والے Topics کو پڑھا اور محسوس کیا کہ اس میں کتنے اچھے طریقے سے Important Topics پر توجہ مبذول کرائی جارہی ہے ۔ھادیہ ای میگزین کو جب میں نے اور اچھے سے پڑھنا شروع کیا تو میری نظر ادراک پر گئی، اس میں میں نے غور کیا تو پایا کہ ہمارے گھر کے بزرگ اور ضعیف کسی طرح گھر میں نہ بیٹھ جایا کریں۔ اور کس طرح اپنے آپ کو کن کن کاموں میں مشغول رکھ سکتے ہیں۔ جس سے معاشرے کو بھی فائدہ ہوگا اور ان کی تخلیقی صلاحیت بڑھے گی۔ مزید انہیں راحت ملے گی ۔
یہ ایک اچھی Inspiration ہے ہمارے بڑوں کےلیے اور آئندہ ہمارے خود کےلیے بھی ۔ ایک کمی جو ہم نوجوانوں میں بھی پائی جاتی ہے وہ یہ کہ ہم بھی کہیں نہ کہیں کہتے ہیں یہ ہم سے یہ نہیں ہوتا ہم سے وہ نہیں ہوتا ۔اگر ہم خود کو ایسی سرگرمیوں میں مشغول کریں جو ہمارے لیے شرعی اعتبار سے بھی درست ہیں، تو ان‌شاءﷲ ہماری محنت صحیح چیزوں پر صرف ہوگی ۔ اس طرح کچھ خاص Topics جو Girls کی فی الوقت کی ضرورت ہیں ، وہ ہیں:’’کیس اسٹڈی‘‘، ’’ای استاد‘‘ ، ’’معمار جہاں توہے‘‘،’’اولاد کا مستقبل آپ کے ہاتھ‘‘ ،’’ تعلیم اور روزگار‘‘ اور ’’سیاسی منظر نامہ‘‘۔کیس اسٹڈی میں جو آج کے مسائل عورتوں سےمتعلق یا لڑکیاں جوشادی شدہ ہونے والی ہیں، ان کے مسائل ہیں، ہر اس کےلیے جو Expired نہیں ہے ۔
تو کیس اسٹڈی میں جاکر وہ پڑھ کر اس سے کافی معلومات حاصل کرسکتی ہیں ۔ سیاسی منظر نامہ کے مطالعہ سے حالات حاضرہ پر نظرثانی ہوتی ہے ۔اولاد کا مستقبل آپ کے ہاتھ ،یہ Topic خاص کر اس لیےمجھے متاثر کرگیا کیوں کہ اولاد ہمارا مستقبل ہے ان‌شاءﷲ تعالیٰ ۔ہم انہیں اپنا Bright Future کیسے بناسکتے ہیں ؟ یا ان کے مستقبل کو کیسے سنوار سکتے ہیں ؟اس کی طرف توجہ دلائی گئی ۔ وہ کافی متاثرکن ہے اور مددگار بھی ۔کیوں کہ بچے ایسا عنصر ہیں جو اکثر ہمارے ساتھ ہوتے ہیں ۔ان کی تربیت صحیح کرنا ضروری ہے، جو آج کے زمانے میں ذرا مشکل بھی ہے ۔مزید اس میگزین کے ذریعہ بچوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جارہا ہے انھیں بھی Inspire کیا جارہا ہے کہ کس طرح وہ کہانی بیان کرتا ہے ۔کس طرح وہ لکھتا ہے اس کی ماں بھی لکھتی ہے۔ یہ چیزیں بہت متاثر کن ہیں۔ساتھ ہی میں شکر گزار ہوں( Chief Editor) عطیہ صدیقہ ، مبشرہ فردوس ، ادارتی بورڈ ٹیم ، Graphic Designer, Project Co-ordinator, جو اپنے بہترین ٹیم ورک ذریعہ اتنا بہترین میگزین پیش کرتے ہیں ۔مجھے اس کی Graphic Designingاور ساتھ ہی lay outing بہت پسند آئی، جو اس میگزین کو خوبصورت بناتا ہے ۔جس سے پڑھنے والے کو مسرت ہوتی ہے ۔ اور وہ بآسانی پڑھ سکتا ہے ۔مزید اس میگزین کے مطالعہ سے آپ دوسرے لوگوں کو متاثر( Inspire )کرسکتے ہیں۔ اور جن کے پاس مطالعہ کا وقت نہیں انہیں video بھی provide کی جارہی ہے۔مجھے اندازہ ہے ان تمام کاموں کےلیے کتنی محنت ، Efforts,اور Talent کی ضرورت ہوتی ہے، جو ایک بہترین ٹیم ورک کے ذریعے آپ ہمیں دے رہے ہیں ۔ان سب کےلیےصمیم قلب سے جزاک اﷲ خیراً ۔
آپ کی قدر دان Subscriberاور ساتھ ہی تلنگانہ کی قرات مقابلہ کی Participant
وعلیکم السلام
الحمدللہ خوشی ہوئی کہ آپ نے آل انڈیا ھادیہ قرات مقابلے میں حصہ لیا ۔آپ انہماک سے ھادیہ کوپڑھتی ہیں یہ ہمارے لیے خوش آئند بات ہے ۔
ھادیہ ٹیم آپ کی ممنون ہے ۔
شکرا جزیلا

ایڈیٹر ھادیہ ای- میگزین

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

۲۰۲۲ ستمبر