نومبر٢٠٢٢
Normalواٹس ایپ، یوزرز کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے جارہا ہے۔ مثلاً:واٹس ایپ جلد ہی صارفین کو ایک مقررہ وقت میں بھیجے گئے پیغامات میں ایڈٹ / ترمیم کی اجازت دے گا۔میٹا واٹس ایپ پریمیم پلان پر بھی کام کررہا ہے۔واٹس ایپ یوزرز جلد ہی ایک گروپ میں 1024ممبران کو شامل کرسکیں گے وغیرہ۔
واٹس ایپ اپنے جدید فیچرز کو جلد ہی متعارف کرانے جارہا ہے ۔ جس میں منتخب پلان پر پریمیم فیچر پیش کیا جاسکے۔ واٹس ایپ کے آنے والے جدید فیچرز پر ایک گہری نظر ڈالتے ہیں جو واٹس ایپ یوزرز کے لیے جلد ہی دستیاب ہوں گے۔ فی الحال صرف بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
-1 بھیجے گئے پیغامات میں ترمیم/ ایڈٹ کریں:
Edit message after Sending
واٹس ایپ اپنے یوزرز کو پیغامات بھیجنے کے بعد انہیں ایڈٹ یا ترمیم کرنے کی اجازت دے گا۔ WabetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اس وقت ٹویٹر کی طرح ایک نئے فیچر کو پیش کرنے کی آزمائش کررہا ہے۔ جس کے ذریعے یوزرز پیغامات بھیجنے کے بعد 15 منٹ کے اندر اندر ایڈٹ کرنا ممکن ہوجائے گا۔یہ نیا فیچر ان پیغامات کے لیے چیٹ میں ایک ترمیم شدہ لیبل (edited label) بھی دکھائے گا۔ ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہوئی ہے کہ ترمیم شدہ پیغامات کو دوبارہ ایڈٹ کیا جاسکے گا۔ فیچر فی الحال تیار ہورہا ہے اور جلد ہی بیٹا ٹیسٹنگ کے لئے دستیاب ہوگا۔
2 -گروپ میں شرکاء کی حد 1024 تک بڑھا دی جائے گی۔
واٹس ایپ اپنے یوزرز کے لیے ایک بار گروپ شرکاء کی حد بڑھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ فی الحال شرکا کی حد 512 تک مقرر کی گئی ہے۔ اپ ڈیٹ کے بعد یوزرز کے لیے 1024‌ممبران کو گروپ میں شامل کرنے کی اجازت دے گا۔ یہ فیچر اس ہفتے تک اینڈرائیڈ اور آئی او ایس واٹس ایپ بیٹا ٹیسٹرز کے منتخب گروپ کے لیے دستیاب ہوگا۔
-3 کیپشن کے ساتھ دستاویزات کی شئیرنگ:
Documents Sharing with Caption
واٹس ایپ اپنے یوزرز کو کیپشن کے ساتھ فوٹوز ، ویڈیوز اور GIF بھیجنے کی اجازت دیتا ہے۔ لیکن جلد ہی یہ پلیٹ فارم ایک نئی اپڈیٹ متعارف کرانے جارہا ہے جس کے ذریعے یوزرز اپنے بھیجے گئے دستاویزات کے ساتھ کیپشن کا استعمال کرتے نظر آئیں گے۔
یہ فیچر یوزرز کو سرچ آپشن کا استعمال کرتے ہوئے چیٹ میں موصول یا بھیجے گئے کسی بھی دستاویز کو تلاش کرنے میں مدد بھی کرے گا۔ فیچر فی الحال تیار ہورہا ہے۔ جلد ہی بیٹا ٹیسٹرز کے لیے جاری کیا جائے گا۔
-4 ایک بار دیکھے گئے view onceآپشن کے بھیجے گئے پیغامات میں اسکرین شاٹ ممکن نہیں ہوگا۔
واٹس ایپ آخر کار یوزرز کے لیے انتہائی ضروری فیچر متعارف کروا رہا ہے۔ سیکورٹی کو بہتر بنانے اور یوزرز کی پرائیویسی کو بڑھانے کے لیے، پلیٹ فارم اب یوزرز کو تمام میڈیا کے اسکرین شاٹس لینے سے روک دے گا۔ ’’ایک بار دیکھیں‘‘ تصاویر اور ویڈیوز۔ یہ فیچر فی الحال کچھ اینڈرائیڈ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے ،اور امید ہے کہ جلد ہی سب کے لیے رول آؤٹ ہو جائے گی۔
-5 واٹس ایپ پریمیم سبسکرپشنWhatsApp premium
واٹس ایپ، واٹس ایپ بزنسز کے لیے ایک نیا پریمیم سبسکرپشن پلان تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے، کاروبار نئے آلات کو لنک کرتے وقت بہتر رسائی اور بہتری کے لیے اعلیٰ درجے کی ادا شدہ خصوصیات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔WhatsApp Premium ایک اختیاری منصوبہ ہے جو منتخب کاروباری اکاؤنٹس کے لیے دستیاب ہے۔ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے منتخب بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے۔بیٹا صارفین واٹس ایپ سیٹنگز میں جا کر کاروبار کے لیے واٹس ایپ پریمیم فیچر کو فعال کر سکتے ہیں۔یہ جدید فیچرز کے پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، آئندہ کچھ دن یا ہفتوں میں یہ فیچرز یوزرز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ یہ تمام فیچرز ٹیلیگرام اپلیکیشن میں کئی سالوں سے ٹیلیگرام یوزرز کے لیے دستیاب ہیں۔
Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نومبر٢٠٢٢