حنان سعید اللحام، دمشق میں 1943ءکو ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے دمشق یونیورسٹی کے کلیۃالادب العربی میں داخلہ لیا تھا،لیکن گھریلو مصروفیت کی وجہ سے تعلیمی سلسلہ قائم نہیں رکھ سکیں ،لیکن ذاتی دلچسپی کی وجہ سے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا اور علوم اسلامیہ کے کئی اساتذہ سے استفادہ کیا۔ 1989ء میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ سعودی عرب ہجرت کی، اور وہاں تفسیر لکھنے کا آغاز کیا ۔ کنگ عبد العزیز یونیورسٹی جدہ کےشعبۂ خواتین میں وہ قرآن کی معلمہ کی حیثیت سے منتخب ہوئیں ،جہاں قرآن کی تفسیر پرلکچرز دیتی رہیں ۔بعد میں انہوں نے بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے اسکول قائم کرکےان کے لیے خود دینی تعلیم پر مبنی نصاب تیار کیا۔
حنان اللحام ایک بہترین مصنفہ بھی ہیں اور ایک مفسرہ بھی ۔انہوں نے قرآنیات کو اپنی تحقیق اور غورو فکر کا موضوع بنایا، اور اس فن میں کئی کتابیں لکھیں، جن میں ’’مقاصد القرآن‘‘ اور ’’منزلۃ المرأۃفی القرآن‘‘ قابل تحسین تصانیف ہیں ۔سیرت پر بھی ان کی ایک اہم کتاب ’’هدي السيرة في التغيير الاجتماعي ‘‘کے نام سے ہے ۔ بچوں کے لیے بھی قرآن کی روشنی میں اخلاقی کہانیاں لکھتی رہتی ہیں ،جن کا مقصد یہ ہے کہ بچے قرآن مجید کے مفہوم کو آسانی سے سمجھ سکیں اور اس سلسلے کا نام ’’حکایۃ الآحفندی‘‘ ہے۔
حنان اللحام کی تفسیری خدمات
حنان اللحام نے ’’سلسلۃ النظرات فی کتاب اللہ‘‘کے عنوان سے تفسیر کے کام کا آغاز کیا، جس کے تحت آپ قرآن مجید کی الگ الگ سورتوں کی تفسیر لکھتی ہیں اور اب تک اس کی پندرہ جلدیں شائع ہوچکی ہیں ،جن میں سے چند کے نام یہ ہیں:
من ھدی سورۃ البقرۃ
من ھدیٰ سورۃ آل عمران
من ھدیٰ سورۃ التوبۃ
من ھدیٰ سورۃ النساء
من ھدیٰ سورۃ النور
اضواء علی سورۃ یٰسین
اضواء من سورۃ لقمان
تفسیر کا یہ عظیم سلسلہ ’’تأملات ‘‘کے عنوان سے شائع ہوتا رہتا ہے ۔ حنان اللحام ہر سورہ کے آغاز پر سورہ کا مفصل تعارف بیان کرتی ہیں، اور احادیث میں سورہ کے متعلق جو کچھ کہا گیا ہے ،اس کو بھی تفسیر میں شامل کر دیتی ہیں ۔وہ اس بات پر بھی مدلل بحث کرتی ہیں کہ آیا یہ سورہ مکی ہے یا مدنی ؟اس کے علاوہ سورتوں کے تناسب اور ربط پر بھی گفتگو کرتی ہیں ۔اس تفسیر کے اثرات وسیع ہیں اور خواتین کی طرف سے یہ تفسیر Trend Setterماناجاتا ہے۔یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ عوام و خواص دونوں کے لیے قابل استفادہ ہے ۔
نومبر٢٠٢٢
زمرہ : فوز و فلاح
Comments From Facebook
3 Comments
Submit a Comment
نومبر٢٠٢٢
,ek khatoon k zariye qabile
tahseen kaam,Allah unhe azre Azeem se nawaze,Aameen, shukriya haadiya itni ahm malumaat k liyeMaa sha ALLAH
JazakAllah khair Allah pak in qatoon ki khidmat ko qubool fermaye
Hum sob ko inki tafseer se mustafeed fermaye
JazakAllah khair hadiya
ماشاءاللہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ انکی اس کاوش کو قبول و منظور
فرمائے یہ تفسیر اردو میں ہے ؟ کہاں ملے گی