نومبر٢٠٢٢
ذوق جمال ایک پسندیدہ وصف ہے۔ اللہ جمیل ہے اور جمال کو پسند کرتا ہے، اورانسان فطری طور پر ایک انتہائی خوبصورت مخلوق ہے۔ اس کی قدرتی بناوٹ اس کی جنس کے مطابق نہایت حسین اور مناسب ہے ۔
زیبائش و آرائش وہی ہے جو اس حسن کو نکھار بخشے۔ ذوق جمال کوتسکین دے کر انسان کی وجاہت اور خوبصورتی میں اضافہ کرے۔
اللہ نے مرد کو اس کی ہیئت میں موزوں ترین اور عورت کو اس کی ساخت میں مناسب ترین بنایا ہے۔ فیشن کے نام پر مرد ،زنانہ پن اختیار کرنے لگے اور عورتیں مردانہ زیبائش اختیار کریں تو بد ہیئت ہوکر رہ جاتے ہیں۔
فطرت کے خلاف طرز و انداز، بھونڈا پن بن کر رہ جاتا ہے۔ مصنوعی دنیا کے مصنوعی کرداروں کو آئیڈیل مان کر احمقانہ نقالی کی جائے تو باطن ویران اور ظاہر مضحکہ خیز بن جاتا ہے۔
Comments From Facebook

1 Comment

  1. نکہت اقبال

    بہت بہترین انداز میں موجودہ دور کے اس فتنے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے جزاک اللّہ

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نومبر٢٠٢٢