آج ایک اسپیشل ناشتے کے بارے میں جانتے ہیں، جو ایک بھرپور دن کے لیے بہترین آغاز کا کام دے گا ۔مختلف وٹامنز سے بھرپور ایک غذا جو بچوں،جوانوں اور بوڑھوں کے لیے یکساں مفید ہے ۔یہ پھل مکھانہ یا Fox Nut ہے۔مجھے حیرت ہے اس Herb کو آج تک اتنی اہمیت کیوں نہیں مل سکی جتنی اہمیت کا یہ متقاضی ہے ۔ اسے صرف زچہ کی پنجیری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ باقی شاید ہی اس کے استعمال کی کبھی نوبت آتی ہو ۔
آئیے !جانتے ہیں مکھانہ کیا ہے اور یہ ہمارے لیے کیسے فائدہ مند اور کیوں ضروری ہے؟ میرا تجربہ ہے کہ کوئی بھی غذا اس وقت زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے ،جب آپ اسے بڑھتی عمر میں یا جوانی میں اور صحت میں اپنی غذا کا حصہ بنا لیتے ہیں ۔ قدرت نے ہمارے لیے طرح طرح کی اجناس میں توانائی اور صحت کے لئے خزانے بھر دئیے ہیں۔ ہم اپنی لاپروائی کی بنا پہ ان مفید اجناس سے فائدہ اٹھانے سے قاصر رہتے ہیں ۔ جیسے مکھانے، ایک جڑی کے بیج ہیں، جن کی کاشت کافی مشکل کام ہے، اس کا بیج کھلے پانی میں غالباً جوہڑوں ،تالابوں اور حوضوں میں پھینکا جاتا ہے ،اور بغیر کسی کھاد کی مدد کے اگایا جاتا ہے ۔ پودا اور پھل کانٹوں سے بھرے ہوتے ہیں ،اس لئے مکھانے کی کاشت اور مکھانے کا پانی میں حصول ایک مشکل ترین کام ہے ۔ سفید مکھانے ایک سخت اور سیاہ رنگ کےخول میں بند ہوتے ہیں ،جسے مخصوص مزدور ہی سرانجام دے سکتے ہیں ۔
سفید مکھانے کچی اور تازہ حالت میں بھی جسم کو توانائی اور طاقت پہنچانے کا ذریعہ ہیں۔ فرائی کر کے بھی متعدد طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔جیسے آپ اپنی پسند کے مطابق ایک پیالے میں مٹھی بھر فرائی یا کچے مکھانے ڈالیں اور گرم گرم دودھ انڈیل کر ایک بیش قیمت انسنٹنٹ سپر فوڈ بنائیں۔یہ آپ کے دن بھر کی کیلشیم کی ضرورت کے لیے کافی ہے، طویل المدتی فوائد کے لیے اسے اپنے ناشتے میں یا دن بھر میں ایک بار لازمی اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔
ناشتے اور پنجیریوں کے علاوہ اسے قیمہ میں بھی پکایا جا سکتا ہے ۔ اس کا ذائقہ بے حد لاجواب ہوتا ہے ۔ مکھانوں کو ہم سادہ طریقے سے کھانے کے ساتھ ساتھ مختلف اجناس میں شامل کر کے بھی ورائٹی لا سکتے ہیں۔ مثلاً جو کا دلیہ میں نے کئی طرح سے بنایا ہے ،تازہ فروٹس کے ساتھ بھی، اور ڈرائی فروٹس کے امتزاج کے ساتھ بھی، لیکن جب میں نے جو کے دلیہ کا تجربہ مکھانوں کے ساتھ کیا تو مجھے بے حد فرحت انگیز احساس ملا ۔ زود ہضم ہونے کے ساتھ ساتھ بے حد ذائقہ دار تھا ۔ مکھانے اینٹی ایجنگ ہیں، اس لیےمہنگی کریمز اور بوٹاکس کا بہترین بدل ہیں ۔ مکھانے کو ماہرین کی طرف سے اینٹی ایجنٹ یعنی سدا جوان رکھنے والے کھانوں کا درجہ دیا گیا ہے، کیوں کہ ان میں ایک خاص مقدار میں اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتے ہیں ،جو جسم پر پڑنے والے عمر کے اثرات کو کم اور ست کر دیتے ہیں۔ مکھانے جلد کو تروتازه ،توانا اور چمکدار بناتے ہیں۔ مکھانے جھریاں اور جھائیاں نہیں آنے دیتے ،اور یوں ان کے استعمال سے جلد جوان رہتی ہے۔ گلوٹن فری ہیں ،اس لئے وزن کم کرنے میں بھی معاون ہیں،چنانچہ ڈائٹنگ کرنے والے خواتین و حضرات اسے اپنے ناشتے میں شامل کر کے تروتازہ رہ سکتے ہیں ۔
شوگر اور دل کے امراض سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ ان بیماریوں کے دوران ان کا استعمال بے حد مفید ہے۔ دل کے مریضوں کے لئے تو یہ سپر فوڈ ہے ۔ کیلشیم کا خزانہ ہے، اس لیے بڑھتی عمر کے بچوں کے لیےانتہائی مفید ہے ۔
مرد حضرات کی نسبت خواتین میں ہڈیوں کے بھربھرے پن کی شکایت بہت جلد یعنی پینتیس سال کی عمر سے شروع ہو جاتی ہے ،جبکہ بزرگ حضرات بھی ایک خاص عمر کے بعد ہڈیوں کی کمزوری کا شکار ہونے لگتے ہیں، اور ڈاکٹرز کی طرف سے کئی طرح کے مہنگے سپلیمنٹس ہماری خوراک میں شامل ہو جاتے ہیں۔Fox Nut ان تمام بدمزہ سپلیمنٹس کا بہترین نعم البدل ہیں، چنانچہ ہم نے برسوں بعد اپنے مخصوص ناشتے کو قربان کر کے اسے اپنا موسٹ فیورٹ ناشتے کا لازمی جز بنا لیا ہے ۔

Comments From Facebook
Very nice ?
اچھی مفید جانکاری ہے
معلومات فراہم کرتے رہیں سید رشید الدین
بہت عمدہ.ماشاءاللہ. جزاکم اللہ خیر
Assalamualaikum wrwb
Masha Allah zabardast information hai
Allah talaw hum sab ko is se istefaida utha ne wala banaey
Ma sha Allah bhot achi malumaat hai jazakallah