نومبر٢٠٢٢

کھینچو نہ کمانوں کو نہ تلوار نکالو
جب توپ مقابل ہو تو ’’میگزین‘‘ نکالو

یہ اکبر الٰہ آبادی کا شعر ہے۔ اخبار کی جگہ میگزین لفظ کی تبدیلی کا استعمال کیا ہے، ھادیہ میگزین کی مناسبت سے۔ میگزین کا مطالعہ کرتے ہی یہ شعر میرے ذہن میں گونجنے لگا تو اسی سے اپنی رائے کا آغاز کرنا مناسب لگا۔ ھادیہ ای-میگزین اکتوبر 2022 ءکے شمارے کا مطالعہ کیا۔ سرورق نہایت دیدہ زیب ہے۔ مجھ ادنیٰ قاری کی ایک ناقص رائے ہے کہ میگزین کا نام ایسے فونٹ (Font) میں ہونا چاہیے جسے واضح پڑھا اور سمجھا جا سکے۔سرورق پر عنوان کے لیے ڈیزائن والے فونٹ کا استعمال کرنے سے پرہیز کریں تو بہتر ہوگا۔ مشمولات کو دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا۔ فہرست میں کچھ موضوعات پر یوٹیوب کا آئیکن نظر آیا، اس پر کلک کرنے پر آڈیو ریڈ آؤٹ کی سماعت کر کے جدید طرز پر مطالعہ سے فیضیاب ہونے کا شرف حاصل ہوا ،اور بے انتہا خوشی ہوئی کہ اردو کے رسائل نے دور حاضر کے جدید چیلنج کو قبول کرتے ہوئے جدید طرز پر اپنے معیار کو نکھارا ہے۔ میگزین میں ان سبھی مواد اور موضوعات کی موجودگی سے دل کو اطمینان کا احساس میسر آتا ہے جو موضوعات اور مواد ایک خواتین کے رسالے میں ہونا لازمی ہے۔ مجھے ماہ اکتوبر کے شمارے میں اکادمیا، بچوں کے کیرئیر کا فیصلہ والدین کی پسند سے کرنا چاہیے ؟ ، ای-استاد : ڈیجیٹل اسکلز وقت کی اہم ضرورت ، اولاد کا مستقبل آپ کے ہاتھ ، بچے کی ٹوائلٹ ٹریننگ، طنزومزاح، بچوں کا صفحہ، امید کے دیے، ٹی ٹائم، عکس ہادیہ : قرآن سیکھنا سکھانا ایمان کا تقاضہ ہے اور گوشہ ٔمطالعہ ہوم گرل؛ یہ موضوعات کافی پسند آئے۔ ’’قرآن سیکھنا سکھانا ایمان کا تقاضہ ہے‘‘ میں قرآنی تعلیمات کو عام کرنے اور سکھانے کے جوطریقے بتائے گئے ہیں، وہ یقینا ًقابل عمل اور سہل ہے۔ ان شاءاللہ میں ذاتی طور پر ان طریقوں پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔ آپ سبھی میگزین کے لیے محنت کرنے والے ذمہ داران قابل مبارکباد ہے۔ یقیناً آپ جو فریضہ انجام دے رہے ہیں، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ بہت محنت اور وقت طلب کام ہے یہ۔ مکمل طور پر خدمتی کام کی انجام دہی کررہے ہیں آپ۔ اللہ رب العزت سے دعا گو ہوں کہ وہ دنیا و آخرت میں اس کا نعم البدل آپ سبھی کو عطا فرمائے۔ آمین والسلام
وعلیکم السلام ھادیہ ای میگزین پر آپ کا جاندار تبصرہ غماز ہے کہ آپ نے پوری توجہ سے اسے پڑھا ہے ۔ یہ بات درست ہے کہ جدید طرز پر یہ میگزین اردو زبان کے ماڈرن معاشرے میں ترویج کا مقصد بھی رکھتا ہے ۔آپ کی تجاویز و مشورہ پر ان شاءاللہ غور کریں گے ۔ اپنی آراء سے نوازتے رہیں اور اپنے متعلقین تک اس میگزین کی رسائی میں تعاون فرمائیں ۔ ھادیہ ٹیم آپ کی رائے جان کر ممنون ہے۔ والسلام

ایڈیٹرھادیہ ای ۔میگزین

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نومبر٢٠٢٢