برقی مجلے’’ھادیہ‘‘کے اکتوبر کا شمارہ نظر نواز ہوا۔تمام مشمولات پسند آئے۔خصوصی طورپر مدیرۂ محترمہ کے اداریےبعنوان ’’خاندانی نظام کی تعمیر میں قرآن کا کردار‘‘میں قرآن کے حوالے سے جو باتیں کہی گئی ہیں،یقیناً موجودہ معاشرتی نظام کے تناظر میں خضرِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔درس قرآن اور درس حدیث میں دونوں مآخذ کی توضیح و تشریح اور ان پر خصوصی گفتگو وقت کی اہم ضرورت ہے؛اس سے قارئین میں قرآن فہمی کا ذوق پیدا ہوتا ہے،اور زمرۂ درس حدیث سے قارئین کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔احمد بن نذر نے پچیس لفظی کہانی کی شکل میں دریا کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔شاعری کا حصہ بھی معیاری ہے۔زمرہ گوشۂ مطالعہ کے تحت جن کتابوں کا تعارف و تجزیہ پیش کیا گیا ہے،اس کے مطالعہ سے کتابوں کے محتویات کا تفصیلی علم ہوتا ہے۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
مجھے توقع واثق ہے کہ آنے والا شمارہ:
’’نقاش نقشِ ثانی بہتر کشد ز اول‘‘
کا مصداق ثابت ہوگا،ان شاءاللہ۔
محترمہ فاطمہ حق صاحبہ!
آپ کی رائے پڑھ کر اندازہ ہوا کہ آپ مافی الضمیر کے اظہار پر قدرت رکھتی ہیں ۔ھادیہ چونکہ خواتین ہی کا میگزین ‘ تقاضا ہے کہ آپ بھی اپنی تخلیقی کاوش سے ھادیہ میں اپنی شراکت کو یقینی بنائیں ۔
آپ کی رائے جہاں ہمارے لیے باعث ھمت افزائی ہے وہیں آپ کی کاوش کا انتظار رہے گا ۔
نیک تمنائیں ۔
ایڈیٹرھادیہ ای ۔میگزین
Comments From Facebook
0 Comments