زائرہ وسیم ، ثناخان اور سحر افشا کے ساتھ شوبز اور گلیمر انڈسٹری سے ایک نام اور اس فہرست میں جڑ گیا ہے، اور وہ نام ہے بگ باس( BIGG BOSS) سیزن 11 کے مقابلے میں حصہ لینے والی مہ جبیں صدیقی کا ۔
مہ جبیں صدیقی نے بھی سب کی طرح اپنے ایک طویل مضمون میں لکھا ہےکہ میں دو سالوں سے ذہنی طور پر کافی پریشان تھی، بے سکونی کی کیفیت میں زندگی گزار رہی تھی، زندگی میں سکون اور حقیقی خوشی کی بڑی کمی تھی، اسی بیچ ثنا خان کو فالو کرنا شروع کیا، تقریبا ًایک سال تک ثنا خان کو فالو کرتی رہی، آخرکار ان سے متاثر ہوکر شوبز کی دنیا کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور بے حجابی اور بے پردگی کی زندگی کو ترک کرکے حجاب اور پردہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اللہ کےبتائے ہوئے راستے پر چلنے کا عہد کیا۔
مہ جبیں نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہےکہ اللہ کو راضی کرنے کے لیے اب میں ہمیشہ حجاب پہنوں گی ،اور میں نے اپنی ساری پرانی تصاویر کو ڈیلیٹ کردیا ہے، مجھے اب پہلے کی زندگی اور لائف سے نہ جانا اور پہچانا جائے۔مہ جبیں نے آگے اسی مضمون میں لکھا ہے کہ اللہ کی نافرمانی کرکے کبھی کسی کو سکون نہیں ملتا، اللہ کے سامنے اپنے گناہوں سے توبہ کرکے جو سکون ملتا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ۔
اپنے طویل مضمون میں آگے صدیقی لکھتی ہیں کہ میں دوسروں کو خوش کرنے کے لیے جی رہی تھی ، اب میں اللہ کو خوش کرنے کے لیے جیوں گی۔ جو سکون اور خوشی نماز سے حاصل ہوتی ہے وہ اور کسی چیز سے نہیں حاصل ہوسکتی ، گناہ کی لذت تھوڑی دیر کے لیے ہوتی ہے، لیکن اس کا عذاب بہت لمبے وقت کے لیے ہوتاہے۔ان ساری باتوں کو مہ جبیں نے اپنے طویل مراسلے میں لکھا ہے۔
مہ جبیں صدیقی دہلی میں 1981 ءمیں پیدا ہوئیں، انہوں نے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی ہے۔ان کا ایک بھائی ہے،جس کا نام وسیم شیخ ہے۔ مہ جبیں صدیقی کی شادی 2005 ءمیں عظیم شیخ کے ساتھ ہوئی، جن سے ایک بچی ہے، جس کا نام ’’ آیت ‘‘ ہے۔ان کے شوہر ماڈلنگ کی دنیا میں کام کرتے تھے، اب کیا کر رہے ہیں، اس کی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔
مہ جبیں کو کتابیں پڑھنے، نئی نئی جگہیں تلاش کرنے اور گھومنے کا بڑا شوق ہے۔ کھانے میں بریانی کو بہت پسند کرتی ہیں۔
مہ جبیں ان دنوں ویڈیوز وغیرہ کے ذریعے دینی اور اصلاحی باتیں لوگوں تک پہنچا رہی ہیں،اور الحمدللہ حجاب کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔مہ جبیں صدیقی ابھی عمرہ کے سفرسے لوٹی ہیں، اللہ ان کے اس مبارک سفر کو آسان اور قبول فرمائے۔
اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہماری ان سبھی بہنوں کو ان کی اس نئی تبدیلی اور ان کے اس اہم فیصلے پر ثابت قدم رکھے۔

Comments From Facebook
0 Comments